نارووال؛ انسداد ڈینگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس

39

نارووال،21 فروری ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر صبااصغرکی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس ہوا،فوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق کی طرف سےڈپٹی کمشنر  کواجلاس میں کوروناکی خصوصی مہم اور متعلقہ افسران کی طرف سے ڈینگی سرویلینس کے حوالے سے کی جانے والی سرگرمیوں کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کی۔

ڈپٹی کمشنر  صبااصغر نے اجلاس میں  متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ  ڈینگی سرویلینس کے حوالے سے مقررکردہ اہداف کوسوفیصد حاصل کیاجائے، اس سلسلہ میں غفلت و کوتاہی  کسی صورت برداشت نہیں کی جا ئے گی، محکمہ صحت کےافسران ڈینگی سرویلینس پرپوری توجہ دیں، ڈینگی کے خاتمے تک سرویلینس کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھاجائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو انسداد ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرولینس پر بھر پور توجہ بھی دی جائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعمرفاروق،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خالد جاوید،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمدطارق،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر لطیف افضل،ڈی ڈی ایچ اوڈاکٹر خالد محمود، چیف آفیسرضلع کونسل شہبازبشیرکیانی،ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ امانت علی کے علاوہ ماحولیات،زراعت سمیت ایجوکیشن، پاپولیشن، ہائر ایجوکیشن، سول ڈیفنس،سول ڈیفنس،ریسکیو1122،ایم او میونسپل کمیٹی ودیگرافسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خالد جاوید اور فوکل ڈاکٹرمحمدطارق نے ڈپٹی کمشنرنارووال کوڈینگی سرویلینس اور کوروناویکسی نیشن کے حوالے سےبتایاکہ رواں ہفتے کے دوران 414انڈور ٹیموں کی طرف سے 64ہزار759گھر اور 74 آوٹ ڈور ٹیموں کی طرف سے 13ہزار591 وزٹ کئے گئے اس کے علاوہ 1318ہاٹ سپاٹ سوفیصد چیک کئے گئے ہیں۔فوکل پرسن نے بتایا  کوروناویکسی نیشن کے حوالے ضلع بھر میں اب تک کوروناکی پہلی ڈوز93 فیصد جبکہ 80 فیصد سیکنڈ ڈوزلگادی گئی  ہے ۔