اوکاڑہ،21فروری(اے پی پی ): ڈی پی ایس کالج گرلزسکول سیکشن میں انٹرہاؤس کھیلوں اور نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں کامیابیوں پر تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی پی ایس کالج کے پرنسپل نے سکول سیکشن گرلز کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر بطور مہمان خصوصی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہ کھیل انسان کو تندرست وتوانا رکھتی ہیں، اس لئے طالبات کو چاہیے کہ وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ ادارے میں منعقدہ کھیلوں میں بھی حصہ لیں ۔انہوں نے ڈی پی ایس کالج گرلز سکول کی سیکشن ہیڈ روبینہ تسنیم اورتمام سٹاف کی صلاحیتوں اور طالبات کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمائیاں کامیابیوں کے قابل بنانے پر سراہا ۔
پرنسپل نعیم اشرف نے انٹر ہاؤس کھیلوں میں حصہ لینے اورکامیاب طالبات کو انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔











