اوکاڑہ:نواحی گاؤں میں گھر کے کمرے میں آگ لگ گئی، ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا

23

اوکاڑہ،05فروری (اے پی پی): ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں 32 ٹو آر جبوکہ روڈ پر واقع گھر کے کمرے میں آگ لگ گئی۔  اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ کر بروقت ریسپانس کر کے آگ پر قابو پانے کےلیے فائر فائٹنگ شروع کر دی۔ ریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت اور  بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو کر لیا۔ مالکان کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔