اوکاڑہ: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری کے زیر انتظام گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول میں کشمیر ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

29

اوکاڑہ،05فروری (اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمد اکدرام چوہدری کے زیر انتظام  گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول اوکاڑہ میں کشمیر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے شرکت کی ۔گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کی طالبات نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے بعد ازاں کشمیریوں سے اظہار یکجتی کے لئے واکس بھی کی گئیں۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری محمداکدرام چوہدری،ایڈمن آفیسر غلام دستگیر، سابق صدر اوکاڑہ پریس کلب شہباز ساجد، معروف کالمسٹ سینئر صحافی و صدر سماجی تنظیم ماڈا چوہدری مظہر رشید، پاکستان سوشل میڈیا عوام کی آواز کےصدر زکریہ ملک اور جنرل سیکرٹری محمد اختربھی موجوتھے۔