اوکاڑہ،6فروری (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر آفس میں یوم یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب منقعد ہوئی جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،آزادی کشمیر کی جد و جہد میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
اس موقع پرڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہاکہ ہم مظلوم کشمیریوں کو ان کی تحریک آزادی کے کسی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر مظلوم کشمیریوں کی جدو جہد آزادی اور ا ن کی قربانیوں کو پوری دنیا کے سامنے آشکار کرنے کا دن ہے، یہ دن پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازوال رشتہ، ایک اصولی موقف اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے مقدمہ کو تمام عالم کے سامنے رکھنے کا دن ہے۔ پاکستان کا ہر شہری اپنے حق کے لئے جدو جہد کرنے والے نہتے کشمیریوں کے ساتھ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کشمیریوں کی اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی سطح پر بھر پور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں











