اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا آئینی طریقے سے جواب دیں گے؛ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

17

اسلام آباد،  13 فروری (اے پی پی ): وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا آئینی طریقے سے جواب دیں گے، ہمارے پاس اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےاتوار کو یہاں  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات میں کیا۔ملاقات  میں  مجموعی ملکی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اب اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں کبھی کامیابی نہیں ہوگی۔تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کی اپنی صفوں کے اندر یکسوئی نہیں ہے۔

اس کے علاوہ ملاقات میں قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے اہم امور بھی زیر بحث آئے۔

سورس : وی این ایس ، اسلام آباد