پنڈ دادنخان؛ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا جلال پور ایری گیشن کینال منصوبے کا دورہ

25

پنڈ دادنخان،13فروری(اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اتوار کو یہاں جلال پور ایری گیشن کینال منصوبے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات کو منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے جلال پور ایری گیشن کینال منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جلال پور ایری گیشن کینال منصوبے سے علاقے کی تقریبا ڈیڑھ لاکھ ایکڑ اراضی سیراب ہوگی جبکہ پینے کا صاف پانی بھی دستیاب ہوگا۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد