لاہور، 03 فروری (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعرات کو ورچوئل یونیورسٹی اور اس میں ایل ایم ایس مینجمنٹ،آی سی ٹی انفراسٹرکچر اور پروڈکشن ہاؤس کے لیے جدید ترین سہولیات کا دورہ کے بعد فیکلٹی ممبران اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نوجوانوں کو تربیت نہیں دی گئی تو نوجوان طاقت کی بجائے بوجھ بن جائیں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ نوجوانوں کو سائبر سکیورٹی ٹریننگ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، سائبر سکیورٹی آنے والے وقت میں سب سے اہم ہے اور اس منسلک ہر شعبے میں بہت پوٹینشیل ہے، زمانہ جتنی تیزی سے بدل رہا ہے ہمیں وقت کے ساتھ چلنا ہوگا اور آنے والے دور کے لئے خود کو تیار کرنا ہوگا ،اس وقت نو فیصد طلبا گریجویشن میں داخلہ لیتے ہیں جو کہ بہت کم ہے اس کو بڑھانے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے،نئے پاکستان میں ورچوئل یونیورسٹی کی طرز کا تعلیمی سسٹم دیکھنا چاہتا ہوں، ایک سال میں صرف 27 ہزار آئی ٹی گریجویٹ پیدا کر رہیں جبکہ ہمسائیہ ملک بھارت 8 لاکھ پیدا کر رہا ہے،ہمارے پاس نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جسے اس شعبے کی طرف لانے کی ضرورت ہے،ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان ڈیجیٹل پاکستان بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔











