دو ہزار تیس تک دنیا بھر میں سائبر سیکورٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے 8 کروڑ افراد کی ضرورت ہوگی: ڈاکٹر عارف علوی

36

لاہور، 03 فروری (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعرات کو ورچوئل یونیورسٹی اور اس میں ایل ایم ایس مینجمنٹ،آی سی ٹی انفراسٹرکچر اور پروڈکشن ہاؤس کے لیے جدید ترین سہولیات کا دورہ کے بعد فیکلٹی ممبران اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے 2030ء تک دنیا بھر میں سائبر سیکورٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے 8 کروڑ افراد کی ضرورت ہوگی .۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ یہ وفاقی تعلیمی ادارہ پاکستان کے دور دراز علاقوں تک معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے قائم کیا گیا تھا، اب ڈیجیٹل پاکستان کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا موثر کردار نبھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی پورے پاکستان میں یکساں نصاب کے لیے بہترین مثال ہے کیونکہ یہ پورے پاکستان میں اعلیٰ معیار کا تعلیمی مواد فراہم کرتی ہے۔صدر مملکت نے الیکٹرانک موڈ کے ذریعے سستی اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے لیے ورچوئل یونیورسٹی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ نیشنل انفارمیشن سوسائٹی، جنوبی کوریا کی طرف سے انفارمیشن ایکسیس سینٹر اور انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی طرف سے ورچوئل یونیورسٹی کو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سینٹر کا ایوارڈ یونیورسٹی کی بین الاقوامی پہچان ہے۔