بہاولنگر، پاک فوج کے شہید سپاہی ساجد کی نماز جنازہ ادا ،آبائی قبرستان میں تدفین

43

بہاولنگر۔7فروری  (اے پی پی):ضلع کرم میں سرحد پار سے ملک دشمنوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی ساجد کی  نماز جنازہ ادا آبائی قبرستان میں تدفین  ۔بہاولنگر ضلع کرم  میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے بہاولنگر ضلع کا ایک اور بہادر سپوت مادروطن پر قربان   ہوگیا جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوان ساجد کی نماز جنازہ ادا نماز جنازہ آبائی چک 11 فورڈ واہ میں ادا کی گئینماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران،اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کے جسد خاکی کو آبائی قبرستان لیجایا گیا  آبائی قبرستان میں شہید کی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی ۔پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی ۔شہید کی قبر پر سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا آرمی چیف اور دیگر کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں شہید کی نماز جنازہ تدفین کے موقع پر پرجوش جذباتی مناظر نظر آئےفضا نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی شہید ساجد  کے سوگواران میں اہلیہ ،  بیٹا اور بیٹی شامل ہیں ۔