ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی بہاول نگر کا اجلاس

35

بہاول نگر ۔7فروری  (اے پی پی):ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی بہاول نگر کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالغفار کالوکا وٹو، ٹکٹ ہولڈرز سید ندیم زمان شاہ، طارق عثمان گدوکا ملک مظفراعوان میاں ممتاز مہاری ،  ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)محمد وسیم ، ڈی پی او محمد ظفر بزدار ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عمران علی، محمد مشتاق پراچہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی،بہاولنگر، تعمیراتی محکموں کے افسران موجود تھے۔۔ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کمیٹی میاں عبد الغفار کالوکا وٹو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں ترتیب دیتے وقت منتخب نمائندوں سے مشاورت کی جائے۔اجلاس میں ضلع بھر کی ترقیاتی سکیموں،امن و امان کی صورتحال، پرائس کنٹرول کے  حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22ء کے تحت 162ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جن کا تخمینہ لاگت 28425.046ملین روپے سے زائد ہے۔  ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی میاں عبد الغفار کالوکا وٹو نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کی جائیں. ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد وسیم نے کہا کہ تعمیراتی محکموں کے افسران فیلڈ میں جا کر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کریں اور تمام ترقیاتی منصوبے اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کئے جائیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں سستی اور غفلت نہ برتی جائےڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں کھادوں کے حوالے سے حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت کے حوالے سے بریفنگ دی . اجلاس میں ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے ضلع میں امن و امان کی صورت حال بارے بریفنگ دی۔