اسلام آباد، 08 فروری(اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان نے چین کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ افغانستان کو امن میسر آیا، افغان عوام نے 40 برسوں تک بد امنی کا سامنا کیا جبکہ بیرونی امداد منجمد ہونے سے افغانستان کو سنگین انسانی بحران کا سامنا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جب سے ہم برسر اقتدار آئے ہم نے جیو اکنامک کے بجائے جیو اسٹریٹیجک کو اہمیت دی، میں سمجھتا ہوں کہ دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی، دنیا کو دو حصوں میں تقسیم نہیں ہونا چاہئیے۔