اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی): وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے جمعرات کو ملک بھر کے طلبا کے لیے سکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم میں کوئی بچہ مالی مشکلات کی وجہ سے پیچھے نہیں رہے گا
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزیراعظم ڈلیوری یونٹ حکومت کی کارکردگی کو بہتربنانے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔ اب کوئی بھی بچہ ا س وجہ سے پیچھے نہیں رہے کہ وہ فیس ادا نہیں کر سکتا۔ جو بھی طالب علم اخراجات برداشت نہیں کرسکتا ، حکومت اسے سپورٹ کرے گی۔ کسی حکومت نے اتنے سکالرشپ نہیں دیئے جتنے ہماری حکومت نے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہائرایجوکیشن کے لئے موجودہ حکومت نے 123 ارب روپے مختص کئے ہیں جو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں ۔ 42 ارب روپے نئی سکیموں کے لئے دیئے گئے ہیں اور 28 نئی یونیورسٹیاں بنائی گئی ہیں۔ پی ایچ ڈی کے لئے 4 ہزار اور اوورسیز کے لئے اڑھائی ہزارسکالرشپ دیئے گئے ہیں۔احساس پروگرام کے ذریعے سکالرشپس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنگل نیشنل کریکولم انقلابی قدم ثابت ہو گا۔ وظائف کے اجراکے حوالے سے شکایات کے ازالے کا طریقہ کار وضع کرنا بہت احسن اقدام ہے۔











