تعلیم کا مقصد قوم کی تعمیر ہے، پورٹل سے طلباء کی شکایات کا فوری ازالہ ہوگا، وزیر اعظم عمران خان کا طلباء “اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل” اجراء تقریب سے خطاب

45

اسلام آباد۔17فروری  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو  ملک بھر کے طلبا کے لیے  سکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کے اجرا   کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ تعلیم کا مقصد قوم کی تعمیر ہے، پورٹل سے طلباء کی شکایات کا فوری ازالہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  نوجوان نسل میں اعلیٰ اخلاقی اقدار کو فروغ دینا  اور انہیں جدید علوم و ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہے،  ایسے مضامین کے لئے وظائف دیئے ہیں جن سے ملکی ترقی کاراستہ متعین ہو۔  سکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کے قیام سے طلبا کی سکالرشپس سے متعلقہ شکایات کا ازالہ ہو گا اور شفافیت آئے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو طلبا کو سکالرشپس کے اجرا کے حوالے سے بہت سی شکایات کا سامنا تھا۔ 18 ویں ترمیم کے بعد سکالرشپس کے اجرا کے الگ الگ پروگرام چل رہے تھے۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے سکالرشپس کے اجرا کے نظام کو شفاف بنائیں تاکہ طلبا کو میرٹ پر سکالرشپ ملیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایسے مضامین میں شکالرشپ دیئے  جائیں جن سے ملکی ترقی کا راستہ متعین ہو۔ ہمیں مختلف شعبوں کی ضروریات  اور ملکی تعمیر و ترقی  کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیم کے نظام کو وضع کرنا ہو گا۔