لاہور 8 فروری ( اے پی پی ) : حسان خاور نے کہا کہ صوبائی سطح پر اصلاحات کا ایجنڈا لے کر چل رہے ہیں۔ اس حوالے سے اشتہارات کی پالیسی کو بھی ریویو کیا جا رہا ہے۔ نئے ڈرافٹ کے مسودہ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو بھی مشاورت میں شامل کیا جائے گا۔ میٹ دی پریس میں میڈیا نمائندگان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے حسان خاور نے کہا کہ سیاسی ملاقاتیں ساڑھے تین سال سے ہو رہی ہیں۔ اپوزیشن پر گھبراہٹ طاری ہے۔ اپنے اپنے مفادات کیلئے اکٹھے ہونے کی کوشش کرنے والے بہت جلد پھر سے بکھر جائیں گے۔ حسان خاور نے کہا کہ جمہوری نظام میں جوڑ توڑ چلتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا سیاسی بیانیہ عمران خان اور تحریک انصاف کے ویژن کی مخالفت اور حکومت کے اچھے کاموں پر تنقید ہے۔