چنیوٹ،03فروری (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کی زیر سرپرستی ضلع چنیوٹ میں ‘کشمیر ڈے’ کشمیری بھائیوں سے بھر پور اظہار یک جہتی سے منایا جائے گا۔اس حوالے سے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں ضلعی انتظامیہ کے تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھر کی اہم جگہوں پر بینرز آویزاں کیے جائیں گے۔5-فروری کو ڈپٹی کمشنر کی زیر سرپرستی 8 بجے صبح چناب نگر برج اور دوست محمد لالی برج پر فلیگ ہوسٹنگ کی تقریبات ہوں گی۔9 بجے دن میونسپل کمیٹی چوک سے ختم نبوت چوک تک کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے ریلی بھی نکالی جائے گی۔9:30 بجے قائد اعظم ایجوکیشنل اکیڈمی میں ایک سیمینار منعقد ہو گا۔ پارلیمنٹرین، ضلعی سرکاری افسران، علماء، وکلاء، ممبران امن کمیٹی، ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران و ممبران تاجر و صحافی برادری، سیاسی و سماجی کارکنان اور سول سوسائٹی سے تمام مکاتب فکر کے لوگ شریک ہوں گے۔ کشمیر ڈے اور یک جہتی بارے لوگوں کو بھر پور آگاہی فراہم کی جائے گی۔ ضلع بھر کے سکولوں اور کالجوں میں کشمیر سولیڈیٹری ڈے کے حوالے سے مباحثے، مضمون نویسی کے مقابلہ جات اور دیگر تقاریب بھی منعقد ہوں گی۔ کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے اسی نوعیت کی تقاریب ضلع کی تحصیلوں میں بھی منعقد ہوں گی۔











