لاہور 08,فروری ( اے پی پی ) وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کی سر برا ہی میں خواجہ معین الدین چشتی کے 810ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کے سلسلہ میں “رسمِ غسل حجرۂ اعتکاف “داتاؒ دربار میں ہوا۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری،ڈائریکٹر فنانس اجمل رانا، ایڈمنسٹریٹر خالد سندھو،چئیرمین لیکیوڈیشن بورڈ طارق جاوید،منیجر شیخ جمیل،طاہر مقصود،پرائیویٹ سیکر ٹری نشتر لودھی و دیگر افسران اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد میں شر کت کی۔محفل میں چاروں سو ں درود و سلام کا اذکار جاری رہا۔غسل مبارک کے بعد فاتحہ خوانی اور ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی و کامرانی کے لئے دعا کی گئی۔
تقریب سے وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کاخطاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات کے صحیح ابلاغ سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہوگا۔ خواجہ معین الدین چشتی،برصغیر میں قافلہ شریعت و طریقت کے سرخیل اوربرصغیر کے سب سے بڑے سماجی انقلاب کے بانی تھے۔ آپ کے وجودِ سعید سے اسلام کے شجرۂ طیبہ کو آبیاری میسر آئی۔ آپ نے رواداری،انسان دوستی،محبت اور مساوات جیسے رویوں کا ابلاغ عام کیا۔ سرزمین پاک وہند اور بالخصوص خطہئ پنجاب کو ایمان وایقان کی روشنی اور تابندگی عطا کرنے والی ہستی حضرت داتا گنج بخشؒ ہیں۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیر ی سجزیؒ نے اس آستان کے فیض کو برصغیر کے شرق وغرب اور جنوب وشمال میں روشناس کرا کے عقیدتوں اور محبتوں کے چراغ جس ہستی نے فروزاں کیے۔











