خیرپور؛ نصابی کتب کے ساتھ طلباءکو معلوماتی، ادبی کتابوں کا بھی مطالعہ کرنا چاہئے ، مطالعہ شعور کو بڑھاتا ہے، پرنسپل

39

خیرپور،16فروری(اے پی پی ): نصابی کتب کے ساتھ طلباءکو معلوماتی، ادبی کتابوں کا بھی مطالعہ کرنا چاہئے کیونکہ مطالعہ شعور کو بڑھاتا ہے، ان خیالات کا اظہارسیدہ قدسیہ حیدر شاہ پرنسپل دی اکیڈمی آف ایکسیلنس خیرپور نے ایک دن کیلئے لگائے گئے بک فیئر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گیا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو سائنسی، سماجی اسلامی ،فلسفہ، کہانیاں اور شاعری کی کتابین پڑھنے کی اجازت ہونی چائیے اس سے بچوں کی کتابوں سے دوستی ہوگی اور یہ دوستی فائدہ مند ثابت ہوگی۔

 اس موقع پر ایڈمن نثار احمد سروہی اور کوآرڈینیٹر عمران علی ڈر نے  بھی خیالات کا اظہار کیا۔

 بک فیئر کے موقع پر طلباءو طالبات نے بہت ساری کتابیں خریدی اور خوشی کا اظہار کیا۔