لاہور، 8 فروری(اے پی پی): وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امور قانون سازی کا اجلاس منعقد ہوا
وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اور متعلقہ سیکرٹریوں نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے گوداموں کے نئے قواعد پر غور کیا گیا۔
وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ نئے قواعد میں اشیا کے ذخیرے کی مقدار کا لازمی تعین کیا جائے۔
ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کیلئے سخت قوانین کی ضرورت ہے۔ راجہ بشارت نے کابینہ کمیٹی کی نئے قواعد میں مزید بہتری لانے کی ہدایت دی
اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے امور قانون سازی نے مائننگ بورڈ کی تشکیل کی منظوری بھی دی۔
محکمہ ماحولیات کے کنسلٹنٹس کی رجسٹریشن کے قواعد میں ترمیم کی بھی منظوری دی۔
اس کے علاؤہ کمیٹی نے پنجاب کرسچیئن میرج کے رولز 2021 کی توثیق کی بھی منظوری دی۔











