اسلام آباد،01 جنوری (اے پی پی ): معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے منگل کو یہاں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزگار کے حصول میں معاونت کے لیے “جاب فئیر پروگرام” کا آغاز کیا ہے، نوجوان ہر ماہ 2 ہزار نئے کاروبار شروع کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سال 2022 نوجوانوں کا سال ہو گا، وفاق اور صوبے مل کر کام کریں گے ۔











