سکھر،اینٹی کرپشن کا سندھ اسمال انڈسٹریز کے دفتر پرچھاپہ،دوسالہ ریکارڈ تحویل میں لے لیا

29

سکھر،17فروری(اے پی پی):اینٹی کرپشن کی ایک ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرعبدالحق قریشی کی سربراہی میں سائیٹ ایریا میں واقع سندھ اسمال انڈسٹریز کے ریجنل آفس پر اچانک چھاپہ مارا اور آفس کا دو سال کا ریکارڈ تحویل میں لے کر چھان بین شروع کردی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالحق قریشی نے بتایا کہ کرپشن کی شکایات پر چھاپہ مارا گیا ریکارڈ تحویل میں لے کر چھان بین شروع کردی ہےتاہم چھاپے کے دوران عملہ فرار ہوگیا تحقیقات مکمل ہونے اور ثبوت ملنے پر گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق محکمے کی جانب سے جعلی بل بناکر سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیاہے۔