سکھر؛نیب عدالت نے ایم این اے رمیش لال اور اس کے بھائی کی ضمانت میں ڈیڑھ ماہ کی توسیع کردی

67

سکھر،07فروری (اے پی پی ): نیب عدالت نے ایم این اے رمیش لال اور اس کے بھائی کی ضمانت میں ڈیڑھ ماہ کی توسیع کردی۔سکھرکی احتساب عدالت کے جج فرید انورقاضی نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش لال اور ان کے بھائی بھون داس کی جانب سے داخل عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کی سماعت کی۔

سما عت پر ایم این اے رمیش لال اور ان کا بھائی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ان کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ان کی ضمانت میں 22 مارچ تک توسیع کردی۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش لال اور ان کے بھائی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں ملزمان نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے جس میں نیب عدالت نے ان کی درخواست پر مزید ڈیڑھ ماہ کی توسیع کردی ہے