سکھر؛بھٹ شاہ کی رہائشی خاتون نے اپنے شوہر کو جگر کا عطیہ کرکے محبت کی مثال قائم کردی، بیوی اور شوہر دونوں صحت مند ہیں

30

سکھر،07فروری(اے پی پی ):محبت کی اعلیٰ اور لازوال مثال شوہر کیلئے جگر حاضر ہے،بھٹ شاہ کی رہائشی خاتون نے اپنے شوہر کو جگر کا عطیہ کرکے محبت کی مثال قائم کردی ہے بیوی اور شوہر دونوں صحت مند ہیں۔

 خیرپور کی تحصیل گمبٹ کے گمس اسپتال میں بھٹ شاہ کے رہائشی محمد خان کو جگر کی پیوندکاری کےلئے گمبٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا لیکن کسی کا جگر نہیں مل رہا تھا ، بیوی نے اپنے شوہر کو جگر کا عطیہ دیکر مثال قائم کردی ہے۔

 ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جگر کی کامیاب پیوندکاری کے بعد شوہر اور بیوی دونوں صحت مند ہیں