صدقے اس تھانیدار تو جس نے ماں یاد کرا دتی، چوہدری فواد حسین

60

جہلم ۔13فروری  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے چوہدری برادرن سے اپوزیشن رہنمائوں کی ملاقاتوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”صدقے اس تھانیدار تو جس نے ماں یاد کرا دتی۔” اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ جب حکومت جائے گی تو اس کے شروع کئے گئے منصوبے بھی ختم ہو جا ئیں گے جس پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انشاء اللہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، ترقیاتی منصوبے بھی جاری رہیں گے اور اپنے وقت پر مکمل ہوں گے۔ صحافی نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمان نے بھی چوہدری شجاعت سے بات کی ہے، اپوزیشن حکومت کو کبھی لانگ مارچ اور کبھی تحریک عدم اعتماد کے نام سے مسلسل بلیک میل کر رہی ہے جس پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف بھی چوہدری شجاعت کے گھر پہنچے ہیں، 14 سے 15 سال بعد وہ وہاں گئے ہیں، پنجابی کی کہاوت ہے کہ ”صدقے اس تھانیدار تو جس نے ماں یاد کروا دتی۔”