اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کو یہاں صنفی مساوات کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنفی امتیاز کو مٹانے کے لیے پہلا ستون اسلام ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اسلام نے وراثت میں خواتین کو حقوق دیئے ہیں، خواتین کی تعلیم کے حوالے سے احساس پروگرام نہایت موثر کردار ادا کررہا ہے، خواتین آئی ٹی کے ذریعے گھر بیٹھے روزگار کمارہی ہیں۔











