لاہور۔10 فروری ( اے پی پی )صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈآف ڈائریکٹرزکا 32واں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،پروفیسرڈاکٹرمحمودشوکت،ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن ڈاکٹرکرن خورشید،پروفیسرجاویدچوہدری اور دیگر ممبران و افسران نے شرکت کی۔ ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن ڈاکٹرکرن خورشیدنے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو ادارہ کی کاکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران 31ویں اجلاس کے تمام فیصلوں کی توثیق کردی۔ اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے آئی کے نظام کو مستحکم کرنے کیلئے ویب ڈویلپرز کی بھرتی کی منظوری دے دی گئی اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے قانون میں ضروری ترامیم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکااظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور ہدایت کے مطابق پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ڈاکٹرزودیگرطبی ماہرین کوکاروبارکے مقصدکیلئے بلاسودکروڑوں روپوں کے قرضے دئیے جارہے ہیں۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ابھی تک ڈاکٹرزوطبی ماہرین کو 32کروڑروپے کے بلا سود قرضے دئیے جاچکے ہیں پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ڈاکٹرزودیگرطبی ماہرین کو بلا سوددئیے جانے والے قرضوں کا ریکوری ریٹ 98فیصدہےڈاکٹرزودیگرطبی ماہرین کواپنا ذاتی کاروبارشروع کرنے میں آسانی کیلئے بلا سود قرضوں کی رقم میں بھی اضافہ کردیاگیاہے۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ڈاکٹرزودیگرطبی ماہرین کی جانب سے شروع کئے جانے والے منصوبوں میں روزگارکے مواقع حاصل ہورہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ہر ڈویژن اور ضلع کی سطح پر موئثرآگاہی مہم کے نتیجہ میں ہمیں بلا سودقرضوں کیلئے بے شمار درخواستیں موصول ہورہی ہیں پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن نے اب تک ڈاکٹرزودیگرطبی ماہرین کو بلاسودریکارڈ قرضے فراہم کئے ہیں وزیراعظم عمران خان کی خصوی ہدایت پرحکومت ڈاکٹرزودیگرطبی ماہرین کیلئے اپنا ذاتی کاروبارشروع کرنے میں مزیدآسانیاں پیداکررہی ہے۔
Home National District News صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب...











