عظیم قربانیوں کی بدولت کشمیری بہت جلد آزادی حاصل کر لیں گے: چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد

34

لاہور، 5 فروری (اے پی پی): سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلٰی پنجاب اور چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں یوم کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں چئیرپرسن سارہ احمد نے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں نہتے شہریوں کو بھارتی فوج اپنے ظلم کا نشانہ بنا رہی ہے۔ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انھوں نے کہا کہ عظیم قربانیوں کی بدولت کشمیری بہت جلد آزادی حاصل کر لیں گے۔ ہم کشمیری قائدین کی جدوجہد اور معصوم بچوں کی بہادری اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ معصوم کشمیری بچوں اور خواتین پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔

تقریب کے آغاز میں بچوں نے یوم کشمیر کے حوالے سے ڈرامہ پرفارمنس اور تقاریر کیں۔