لاہور۔5فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فرازنے ہفتہ کے روز یہاں پی سی ایس آئی آر میں پولیمر اور پلاسٹک لیبارٹری کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ و زیر اعظم عمران خان مہنگائی پر قابوپانے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں ،اپوزیشن کمزور اور بکھری ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین ہمارے ساتھ ہر سطح پر کھڑا ہے ،خیبر پختونخواہ میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں غلطیاں نہیں دہرائیں گے،اداروں کو مضبوط بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔











