لاہور، یکم فروری (اے پی پی): ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے سینئر صحافی اور لاہور پریس کلب کے لائف ممبر ساجد عمر گل کی تدفین لاہور میڈیکل سوسائٹی کے قبرستان میں کردی گئی۔

26

اس سے قبل ساجد عمر گل کی نماز جنازہ شمس بلاک میڈیکل ہاوسنگ سوسائٹی کی مسجد میں ادا کی گئی۔

ساجد عمر گل  کو پیر کی رات دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ راستے میں دم توڑ گئے۔

نمازِ جنازہ میں عزیز و اقارب کے علاؤہ بہت بڑی تعداد میں لاہور پریس کلب کے سینئر ممبران اور اہل علاقہ نے بھی شرکت کی۔