مظفرگڑھ؛ریسکیو 1122 نے 16 فٹ گہرے گڑھے میں گرنے والے بلے کو نکال لیا

34

مظفرگڑھ، 04 فروری(اے پی پی): ریسکیو 1122 ورکرز نے 16 فٹ گہرے گڑھے میں گرنے والے بلے کو نکال لیا۔

ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں مظفرگڑھ روڈ پر المنان گارڈن میں ایک بلا ٹاور کے لیے کھودے گئے 16 فٹ گہرے گڑھے میں گر گیا،

اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر ریسکیو اسٹیشن تحصیل علی پور سے جاۓ حادثہ پر ریسکیو وہیکل اور ایمبولینس روانہ کر دی۔

ریسکیو 1122 سٹاف  نے موقع پر پہنچ کر اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور مہارت  کو بروۓ کار لاتے ہوۓ بلے کو 16 فٹ گہرے گڑھے سے ریسکیو کرنے کے بعد مالکان کے حوالے کردیا ہے۔

اس موقع پر ریسکیو 1122 کے حادثاتی کمانڈر  محمد مجاہد علی کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کی بھی تکلیف میں مدد کرتی ہے۔