ملک بھر کی طرح جلال پورپیروالہ میں بھی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے نجی اسکول میں تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں بھارتی جارحیت کے خلاف تقاریریں کی گئی اور بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کیے۔

65

  جلال پورپیروالہ،04فروری(اے پی پی): ملک بھر کی طرح جلال پورپیروالہ میں کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے، آج نجی تعلیمی ادارے میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ایک تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں بچوں نے ملی نغمے اور تقریریں پیش کیں۔

اس موقع پر سکول اساتذہ اور بچوں نے کہا کہ ہر قوم، ہر خطے کی طرح آزادی کشمیری عوام کا بھی حق ہے اور انہیں بھارت سے آزادی ملنی ہی چاہئے۔ مقررین نے کہاکہ ہم کشمیر میں کئی سالوں سے جاری بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا حق آزادی دیا جائے۔

 اس موقع پر سکول کے بچوں نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے کتبے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔