ملتان، 27 فروری (اے پی پی): نشتر ٹو ہسپتال کا میگا پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے منصوبے پر پیش رفت کے جائزہ کیلئےنشتر ٹو ہسپتال دورہ کیا۔انہوں نے زیر تعمیر ایمرجنسی بلاک کے مخلتف شعبوں کا معائنہ کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کو نشتر ٹو ہسپتال کی شکل میں تحفہ دیا ہے ، نشتر ٹو پر دن رات تیزی سے کام جاری ہے۔
عامر کریم خاں نے کہا منصوبے میں ڈاکٹرز کی رہائش گاہیں شامل اور جدید طرز تعمیر کے تقاضوں کو شامل کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہنشتر ٹو ہسپتال کے منصوبے کو مستقبل میں مزید بڑھایا جائے گا ،تعمیراتی ادارے آئی ڈیپ کی منصوبے کو مقررہ ڈیڈ لائن میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، طبی مشینری اور دیگر ٹیکنکل آلات کی خریداری بھی شروع کردی گئی ہے۔
سورس: وی ایم ایس، ملتان