سعودی عرب میں نئے تعینات   پاکستانی  سفیر امیر خرم راٹھور نے عہدہ  سنبھال لیا، مدینہ منورہ   سے    سفارتکاری کا آغاز،پاکستانی کمیونٹی سے  خطاب میں مسائل  ترجیجی بنیادوں  پر حل کرنے کی یقین دہانی

35

مدینہ منورہ ، 27 فروری (اے پی پی ): سعودی عرب میں پاکستان کے  نئے سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے  اپنے عہدہ  کا  چارج سنبھال  لیا ہے۔ سفیر   امیر خرم راٹھور ،  عہدہ سنبھالنے کے بعد  مدینہ منورہ تشریف لائے، مسجد نبویﷺ میں   نماز  اور روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور سفارتکاری کا آغاز کیا۔

 مدینہ منورہ  میں   پاکستانی کیمونٹی سے خطاب  میں سفیر  امیر خرم راٹھور نے کہا کہ  وزیر اعظم  عمران خان کی واضع ہدایات کے مطابق   پاکستانی  کیموٹی کے  مسائل  ترجیجی بنیادوں  پر حل کیے جائیں گے   اور  دونوں ممالک کے درمیان بہترین سفارت کاری کرتے ہوئے  مسائل کا  ادراک اور تدارک  تیز ترین طریقہ سے کیا جائے  گا۔

 اس موقع پر انہوں نے  پاکستانی قونصلیٹ کے کمرشل ونگ ،انفارمیشن ونگ اور ویلفیر ونگ  کو کیمونٹی سے ان کے مسائل کا جائزہ لینے  اور ان کے فوری حل ،قانونی مشاورت  اور فلاح و بہبودکے مسائل   اور اہم امور  کیلئے  مختلف اوقات میں کیمونٹی رابطہ فعال کیا جائے  ۔انہوں  نے  پاکستانی لیبر کے مسائل، دور دراز شہروں تک رسائی اور شکایات اور تجاویز پر عمل کی تاکید کی ۔

  سفیر پاکستان نے  کہا کہ   انفارمیشن ٹیکنالوجی  اور  پاکستانی مصنوعات کو سعودی مارکیٹ میں متعارف   کرنے اور زرمبادلہ  کیلئے  کوشسوں کو مزید  بہتر کیا جائے۔انہوں  نے  کہا کہ میں یہاں ریاست پاکستان کی طرف سے ساری  پاکستانی عوام کا سفیرہوں ، کسی پارٹی  کا سفیر نہیں ،میرے دروازے سب  کیلئے  کھلے ہیں اور سب سے رابطہ میری اولین ترجیح   ہے ۔

اس موقع پر  شائق بھٹو ڈپٹی قونصلر جنرل  ویلفیر اتاشی عبدالروف میو   اور کیمونٹی کے سرکردہ افراد بھی شامل تھے ۔دریں آثناء مدینہ المنورہ میں سفیر پاکستان نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی تاجروں سے ملاقات میں پاکستانی تجارت کو فروغ دینے پر زور دیا ۔انہوں نے سعودی تاجروں کو زراعت و سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر  بھی زور دیا۔

سورس : وی این ایس،اسلام آباد