ملتان، یکم فروری (اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے جلالپور پیروالہ میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شرکت کی۔کمشنر نے شہریوں کی درخواستوں کی شنوائی، حل کے احکامات دیئے۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی رانا قاسم نون بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ماہ جنوری میں ریونیو کچہری میں1669 شکایات موصول، تمام حل کی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورٹ کیسز، سول کیسز بارے شہریوں کی رہنمائی کی گئی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت عوام کو انکی دہلیز پر سروسز فراہمی مشن ہے۔
کمشنر نے کہا کہ عوامی خدمت ریونیو کچہری کو عوام میں بھرپور پزیرائی مل رہی ہے اور کہا عوامی پزیرائی پر کچہری دو روز لگائی جارہی ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہر ماہ کے آغاز میں ریونیو کچہری کا مقصد ایک چھت تلے شکایات کا ازالہ ہے ، دیہی مرکز مال پر بھی ریونیو سے متعلقہ سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا وزیراعلی پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی وژن کے تحت کام کر رہے ہیں۔
ریونیو عوامی خدمت کچہری میں تمام افسران ایک چھت تلے موجود تھے۔











