ملتان، 08 فروری(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر غیر قانونی بس ڈوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے،
جلالپور پیر والہ میں 4 غیر قانونی بس و ویگن سٹینڈ سیل کردیے گئے ہیں۔
سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے کارروائی کی اور غیرقانونی بس اڈوں کا سامان اور بینر اتار کر قبضے میں لے لیا، غیر قانونی روٹس پر چلنے والی کمرشل گاڑیوں کو 50 ہزار سے زائد جرمانے بھی عائد کر دئیے گئے ہیں جبکہ غیر قانونی اڈا مالکان کے خلاف تھانہ جلالپور پیر والہ میں مقدمات درج کرادیے گئے ہیں۔
سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا ضلع بھر میں غیر قانونی بس اڈوں و سٹینڈز کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہری حدود میں واقع اڈوں کو جنرل بس سٹینڈ پر منتقل کرنے کی جامع پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔











