ملتان، 5 فروری (اے پی پی ): سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلی و چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیر اہتمام ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
یوم یکجہتی کشمیر ریلی چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس شالیمار کالونی بوسن روڈ سے نکالی گئی، جس کی قیادت ڈسٹرکٹ سپروائزر چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر اور فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو آصفہ سلیم نے کی ۔
ریلی کے شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے، ریلی کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر بن کے رہے گا پاکستان جبکہ ریلی کے آخر میں کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
ریلی میں ادارہ میں رہائش پذیر بچوں اور سٹاف نے شرکت کی۔
سورس : وی این یس ، ملتان