نارووال، 02 فروری( اے پی پی):ضلع بھرمیں کروناویکسی نیشن (RED)ریچ اویوری ڈور کے تحت جاری خصوصی مہم کاآغازکردیاگیا,ڈپٹی کمشنرمیڈم صبااصغرکی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں ویکسی نیشن کےپہلے روزکی کاروائی کاجائزہ لیاگیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ایف اینڈ پی)عمرفاروق وڑائچ,سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرخالدجاوید,ڈی ایچ او ڈاکٹرمحمد طارق,ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹرنویدحیدر,حافظ محمدعمر,آئی ٹی آفیسرسفیان بٹ ودیگراس موقع پرموجودتھے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرنارووال کوبتایاکہ کروناویکسی نیشن مہم کے تیسرے مرحلے کےدوران کروناویکسی نیشن کی ریچ اویری ڈور مہم کے تحت پہلے 3750افرادکوکروناکی پہلی ڈوزجبکہ 4889افرادکوکروناکی سیکنڈڈوز لگائی گئی۔ڈپٹی کمشنرمیڈم صبااصغرنے محکمہ صحت کے افسران کوسختی سےہدایت کی کہ وہ مقررہ ٹارگٹ کے حصول کوہرصورت یقینی بنایاجائے اور جوٹیمیں کام نہ کریں ان کی فوراجواب طلبی کی جائے۔











