نوشکی؛چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا ایف سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ،شہید سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا

27

نوشکی،06فروری(اے پی پی):چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس اور صوبائی وزراء نے ایف سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا،یادگار شہدا پر حاضری  دی اور شہداء کی مغفرت کیلئے دعا  کی۔

کمانڈنٹ ایف سی نے وفد کو 2 فروری کے دہشت گردی کے واقعہ کی بریفنگ دی اور بتایا کہ دشمن جدید ترین اسلحہ سے لیس تھے اور براہ راست افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے،اللہ کے فضل و کرم اور عوام کی دعاؤں سے ہم نے دہشت گردوں کو انکے انجام تک پہنچایا۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں ایک افسر سمیت چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوۓ جبکہ 9 دہشت گردوں کو مارا گیا۔

چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس اور صوبائی وزراء نے دہشت گردوں کا دلیری سے مقابلہ کر کے شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور وطن کے تحفظ کیلئے ایف سی بلوچستان کی قربانیوں اور کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری بہادر سیکیورٹی فورس کے ہوتے دشمن ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

سورس: وی این ایس،  نوشکی