بہاولنگر،05فروری(اے پی پی): ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا، ضلع بھر میں تقاریب،ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گورنمنٹ سٹی ہائی سکول کے ہال میں مرکزی تقریب منقعد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او ضلعی انتظامی افسران، اساتذہ ، طلباء اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی، اس موقع پرسائرن بجاکر 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ ٹریفک کا سلسلہ بھی رک گیاتقریب میں پرچم کشائی کی گئی اور سکول کے بچوں نے تقاریر اور ٹیبلوزپیش کئے۔
ڈی پی ایس میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نےاپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے کشمیریوں پر ہورہے مظالم کو اجاگر کیا۔تقریب کے اختتام پرمظلوم کشمیری مسلمانوں کے لئے خصوصی اجتماعی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا۔
بعد ازاں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کامرس کالج چوک سے رفیق شاہ چوک تک ریلی بھی نکالی گئی۔مظاہرین نے مظلوم کشمیری بھائیوں کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 کے ریسکیورز نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی۔
سورس: وی این ایس، بہاولنگر











