وزیراعظم عمران خان سے  رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی کی ملاقات

30

اسلام آباد۔15فروری  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے  کراچی سے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں متعلقہ حلقےکے سیاسی امور اورترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔  آفتاب صدیقی نے ملک میں متوسط ​​اور نچلے ​​طبقے کے لیے سستی رہائشی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لئے وزیر اعظم کے اہم اقدام کو سراہا۔وزیراعظم نے انہیں ہدایت کی کہ وہ کراچی میں پارٹی کو نچلی سطح پر مضبوط اور منظم بنانے کے لئے کارکنوں کو متحرک کریں۔