وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق کی  ملاقات

28

لاہور15 فروری ( اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق نے ملاقات کی ۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اٹک کی تعمیر و ترقی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے اٹک کو ماضی کی حکومت نے جان بوجھ کر نظر انداز کیاسابق حکومت کے دور میں اٹک کو ترقی کے سفر میں پیچھے رکھا گیاتحریک انصاف کی حکومت نے اٹک کے عوام کو ان کا حق واپس کیا ہےاٹک تحریک انصاف کا قلعہ ہے اور قلعہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ جتنے ترقیاتی کام موجودہ دور میں اٹک میں ہوئے ہیں، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی اٹک میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے ہیں اٹک میں 200بیڈز کا مدر اینڈ چائلڈہسپتال بن رہا ہے اس ہسپتال پر 5ارب32 کروڑروپے لاگت آئے گی اٹک میں صحت کی سہولتو ں کی اپ گریڈیشن سے نہ صرف اٹک بلکہ خیبر پختونخوا کے 3ملحقہ اضلاع صوابی، نوشہرہ اور ہری پور کے عوام بھی مستفید ہو سکیں گے۔ اٹک میں ڈی ایچ کیو میں 100 بیڈ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پنجاب کے ہر چھوٹے بڑے شہر کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہےہم پنجاب کے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لائیں گےڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت اٹک کے لئے 20ارب 60کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔