وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ  وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کی ملاقات۔

9

اسلام آباد، ( اےپی پی): وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ  وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے ملاقات کی۔ملاقات میں صوبے میں آئندہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکمت عملی اور امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے انہیں صوبے میں  بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے نچلی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔