وزیر اعظم عمران خان کی چین کی نمایاں کمپنیوں کے ساتھ سیر حاصل گفتگو ہوئی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کی وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس

12

اسلام آباد۔6فروری  (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے اتوار کو  وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی چین کی نمایاں کمپنیوں کے ساتھ سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر شی جن پنگ سے تفصیلی ملاقات ہوئی جبکہ ملاقات میں باہمی تعلقات اور سی پیک منصوبوں پر مفصل گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ اتنی جامع اور مفصل ملاقات پہلے نہیں ہوئی، وزیراعظم عمران خان کی ممتاز چینی کمپنیوں سے 18 سے 20 اہم ملاقاتیں ہوئیں