وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امور قانون سازی کا اجلاس

32

لاہور، 3 فروری ( اے پی پی )وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امور قانون سازی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں صوبائی وزرا رائے تیمور بھٹی، حافظ ممتاز احمد اور متعلقہ سیکرٹریوں نے شرکت کی۔کابینہ کمیٹی نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے صنعتی زون میں سرمایہ کاری کی منظوری دے دی روڈا کو سعودی سرمایہ کار کے ساتھ زون ٹو اے اور تھری اے میں سرمایہ کاری کا معاہدہ کرنے کی اجازت دی محکمہ ایکسائز کو نمبر پلیٹس اور رجسٹریشن دستاویز بذریعہ ڈاک پہنچانے کی اجازت منظوری کے بعد محکمہ ایکسائز پاکستان پوسٹ کے ساتھ معاہدہ کر سکے گا۔اجلاس میں محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دے دی گئی کابینہ کمیٹی نے گلگت بلتستان کو 15 ہزار میٹرک ٹن گندم فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔اجلاس میں پنجاب ایکوا کلچر ڈویلپمنٹ کارپوریشن ایکٹ 2021 کی منظوری

محکمہ تعلیم کو بینظر انکم سپورٹ پروگرام کے گھر گھر سروے میں معاونت کی اجازت دی گئی پلاک میں گریڈ 19 پر ترقی کیلئے پروموشن کمیٹی کی تشکیل کی بھی منظوری دی گئی ۔