پاکستان اور ملائشیاء کے درمیان  باہمی تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں ،ملائشین ناظم الامور فیصل احمد صالح

11

سیالکوٹ۔15فروری  (اے پی پی):پاکستان میں  ملائشیاءکے ناظم الامورڈیڈی فیصل احمد صالح نے    کہا ہے کہ پاکستان اور ملائشیاء کے درمیان  1957 سے برادرانہ تعلقات ہیں۔ملائشیاء اور پاکستان  ہر انٹرنیشنل فورم پرہمیشہ ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔گزشتہ سا ل سے پاکستان اور ملائشیاء کی باہمی تجارت میں  نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے ۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے سیالکوٹ چیمبرا ٓف کامرس ینڈ انڈسڑی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر سیالکوٹ چیمبر میاں عمران اکبر،سینئر نائب صدر شیخ زوہیب رفیق سیٹھی،نائب صدر ملک قاسم سمیت سیالکوٹ کے صنعتکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک میں موجود صلاحیتوں کو استعمال میں لاکر باہمی تجارت کو بڑھایا جاسکتا ہے جس سے تعلقات کے نئے راستے کھلیں گے۔ ملائشیاء ورلڈ بینک گروپ کی طرف سے کاروبار کرنے میں آسانی کے لیےعالمی سطح پر 12ویں نمبر پر ہے۔پاکستان اور ملائشیاءکے درمیان باہمی تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔۔آٹو موبیل، تعلیم، صنعت اور دیگر شعبوں میں تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس موقع پر انہوں نے پرتپاک استقبال پرسیالکوٹ چیمبر کا  شکریہ ادا کیا۔ان سے قبل صدر سیالکوٹ چیمبر میاں عمران اکبر نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملائشیاءکی مارکیٹس میں پاکستانی مصنوعات کی ڈیمانڈ ہے۔سیالکوٹ کے تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ائیر پورٹ،ائیر لائن،ڈرائی پورٹ  جیسے دیگر منصوبے سر انجام دئیے ہیں۔سیالکوٹ کے ایکسپورٹرز سالانہ 2.2بلین امریکی ڈالرز کی   ایکسپورٹس سےملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔