پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سکھر میں ریلی نکالی گئی

20

سکھر۔4فروری  (اے پی پی):پاکستان سنی تحریک کے زیر اهتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سکھر میں ریلی نکالی گئی ۔ جمعہ کے روز سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجازقادری کی ہدایت پر یوم کشمیر یکہجتی کے حوالے سے سکھر میں بھی سداۓ کشمیر، پاک فوج زندہ بادریلی نکالی گئی جس کا آغاز درگاہ مکی شاہ بادشاہ  سے ہوا،  ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی سکھر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاٶ نے کشمیر بنے گا پاکستان ،پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے،  ریلی کی قیادت سندھ کے صوبائی صدر علامہ نوراحمد قاسمی، سیداعجاز علی شاہ ، مفتی اشرف سکندری کررھے تھے۔ریلی میں سکھراسمال ٹریڈرزکے صدرحاجی محمد جاوید میمن، پیرعطاالرحمن پیرزادہ، ڈاکٹرسعید احمداعوان، ڈاکٹرانیس الرحمن، حافظ اسلم سلطانی، رضوان قادری میمن، احمدعلی قادری، حافظ اشفاق آرائیں، عبدالغفارقادری، عاقیب حسینی ودیگرکثرتعدادمیں عوام نے شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نوراحمد قاسمی نے کہاکہ کشمیر میں مودی سرکارنے تقریباً دو سالوں سے کشمیری عوام پرکرفیو لگاکرتشددکاسلسلہ شروع  کیا ہوا ہے اورگھرگھر تلاشی لے کر کشمیری نوجوانوں کوگرفتارکرکے شہید کیا جا رہا ہے، عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردا ر ادا کرے۔