لاہور، فروری 24(اے پی پی): امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم کے میکانیول نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، پاکستان میں انگریزی اساتذہ کی تنظیم پاک ٹیسول اور امریکن قونصلیٹ کے ریجنل لینگویج آفس کے اشتراک سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک ٹیسول پاکستان بھر میں انگریزی زبان کے اساتذہ کی ایک تنظیم ہے جوکہ پاکستان میں امریکی مشن اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے درمیان تعاون اور شراکت داری کا نتیجہ ہے۔ پاک ٹیسول سینٹر پنجاب چیپٹر، چھٹا چیپٹر ہے جسے پاکستان میں شروع کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے ساؤتھ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ ، اسلام آباد میں پاک ٹیسول کے چیپٹر موجود ہیں اور اب آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں دو مزید پاک ٹیسول کے چیپٹر مارچ میں شروع کیے جائینگے۔