پاکستان میں پہلی بار اداروں کی مضبوطی اور اصلاحات پر کام ہورہا ہے؛ ڈاکٹر عارف علوی

15

لاہور،03 فروری (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار اداروں کی مضبوطی اور اصلاحات پر کام ہورہا ہے۔اداروں  کی مضبوطی شفافیات اور میرٹ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار  صدر مملکت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گفتگو میں کیا، جنہوں نے جمعرات کو یہاں صدر مملکت سے ملاقات  کی ، ملاقات میں حکومتی امور سمیت دیگر مختلف مسائل کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

گورنر پنجاب نے صدرعارف علوی کو پنجاب آب اتھارٹی کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔انہوں نے یونیورسٹیز میں اصلاحات اور جی ایس پلس توسیع کے بارے میں بھی بتایا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 1200 منصوبے مارچ میں مکمل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ شہری اور دیہاتی علاقوں میں بلاتفریق صاف پانی کے منصوبے لگا رہے ہیں اور یونیورسٹیز کو سیاسی مداخلت سے پاک کر کے میرٹ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے اقدامات کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا  کہ عوام کو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولتوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، پاکستان میں پہلی بار اداروں کی مضبوطی اور اصلاحات پر کام ہورہا ہے۔