پنڈ دادنخان۔14فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے ایک تقریب کے دوران شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقاتوں سمیت اہم سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مزدور اور بزنس مین سب کا پیسہ لوٹا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف جگہ جگہ بھٹک رہے ہیں، پنجابی کی کہاوت ہے (اردو ترجمہ) قربان جائوں اس تھانیدار پر جس نے ماں کی یاد دلا دی”، قربان جائوں عمران خان پر جس نے آج ان سب چوروں کو اکٹھا کر دیا ہے، ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ یہ سب چور اکٹھے ہیں اور آج سب نے دیکھ بھی لیا ہے۔











