پاکپتن  پولیس کارروائی،  پتنگ فروش  گرفتار،240پتنگیں اور بھاری تعداد میں کیمیکل والی ڈور برآمد

27

پاکپتن، 27فروری(اے پی پی):  پاکپتن میں تھانہ فریدنگر پولیس کی  کارروائی، کارروائی  کے دوران  پتنگ فروش  گرفتار کر لیا گیا،پتنگ فروش سے 240پتنگیں اور بھاری تعداد میں کیمیکل والی ڈور برآمد کرلی گئی۔

تھانہ فرید نگر پولیس نے محلہ ٹاہلی والہ میں چھاپہ مار کر پتنگ فروش خرم شہزاد کو گرفتار کرلیا جبکہ اسکا بھائی اعجاز فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 240 پتنگیں اور کیمیکل والی 57 عدد ڈور کی چرخیاں برآمد کرلیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکےملزم کو حوالات منتقل کردیا گیا۔

سورس : وی این ایس ، پاکپتن